ETV Bharat / bharat

کورونا کیسز میں مسلسل کمی، فعال کیسز 5.11 فیصد - کورونا وائرس کے نئے کیسز

عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد بھی راحت کی بات یہ ہے کہ اب اس کیسز میں کمی نظر آرہی ہے۔

کورونا کیسز میں مسلسل کمی، فعال کیسز 5.11 فیصد

author img

By

Published : Nov 17, 2020, 2:01 PM IST

ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل کمی آتی جا رہی ہے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھنے سے فعال کیسز کی شرح 5.11 فیصد ہو گئی۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں کووِڈ۔19 کے 29163 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور کورنا متاثرہ افراد کی تعداد 88.74 لاکھ ہو گئی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد بھی راحت

وہیں 12077 فعال کیسز کم ہو کر 4.53 لاکھ ہوگئی، اس دوران 40791 افراد صحتیاب ہوئے ہیں، مجموعی طور پر اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 82.90 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

دریں اثنا مزید 449 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 130519 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 93.42، فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 5.11 فیصد اور شرح اموات کم ہو کر 1.47 رہ گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل کمی آتی جا رہی ہے

کووِڈ۔19 سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز 526 کم ہو کر 85363 ہو گئے ہیں۔

ریاست میں اس دوران 60 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 46034 ہو گئی ہے۔

ریاست میں اب تک 16.18 لاکھ سے زائد افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

کورونا کیسز میں مسلسل کمی، فعال کیسز 5.11 فیصد
کورونا کیسز میں مسلسل کمی، فعال کیسز 5.11 فیصد

جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد میں 1043 کیسز کم ہونے سے یہ تعداد 26122 ہو گئی۔

ریاست میں اموات کی تعداد 11541 تک پہنچ گئی ہے اور اب تک 8.25 لاکھ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

آندھرا پردیش میں اس دوران فعال مریضوں کی تعداد میں 767 کم ہونے سے ان کی تعداد کم ہو کر 17892 ہوگئی۔

ریاست میں اب تک کورونا سے 6881 افراد کی موت ہوئی ہے اور 8.29 لاکھ سے زیادہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.