ریاست کرناٹک کے شہر یادگیر کے شاہ پور تعلقہ میں ایک سو دس کروڑ روپے کے صرفہ سے دو سو مکانات کے تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔
اب تک 150 مکانات مکمل ہو چکے ہیں۔ جنگی پیمانے پر بقیہ تعمیراتی کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اس لئے کمیشن کے گتہ داروں کو رکن اسمبلی شاہ پور شرن بسپا دشنا پور نے ہدایت دے دی ہے کہ رکن اسمبلی نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
شرن بسپا دشنا پور نے کہا ہے کہ 'جی پلس ٹو کے تحت مکانات کی تعمیر کی گئی ہے۔ فی گھر کی تعمیر کے لیے چار لاکھ پچاس ہزار روپے خرچ کیے گئے ہیں'۔
انھوں نے بتایا ہے کہ تین گنٹے بیس اکڑ اراضی کو تحویل میں لیتے ہوئے عمدہ گھروں کی تعمیر کے موقع فراہم کیے گئے ہیں'۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'اگر کام جلد مکمل کر لیا گیا تو جنوری 2021 میں مکانات تقسیم کر دیئے جائیں گے۔ حال ہی میں مستحقین کی فہرست تیار کرلی گئی ہے اور منظوری کیلئے بھیج دیا گیا ہے'۔
- مزید پڑھیں: 'شہید مساجد کی دوبارہ تعمیر اسی جگہ پر ہوگی'
شرن بسپا دشنا پور نے مزید کہا ہے کہ 'مزید 138 گھروں کی تعمیر کے لئے گرانٹ کی منظوری کے لیے سلم بورڈ کو تجویز پیش کر دی گئی ہے