ETV Bharat / bharat

ججوں کے لیے آئین ہی گیتا، قرآن، بائبل: جسٹس گپتا

author img

By

Published : May 6, 2020, 10:52 PM IST

سپریم کورٹ کے جج دیپک گپتا نے کہا کہ 'آئین ججوں کے لیے مقدس گرنتھ ہے جب کوئی جج عدالت میں بیٹھتا ہے تو اس کے لیے آئین ہی گیتا، قرآن، گروگرنتھ صاحب اور بائبل ہوتا ہے'۔

ججوں کے لئے آئین ہی گیتا، قرآن، بائبل
ججوں کے لئے آئین ہی گیتا، قرآن، بائبل

یہ بات سپریم کورٹ کے جج دیپک گپتا نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے زیر اہتمام بدھ کی شام منعقد ہ اپنی الوداعی تقریب میں کہی۔

کورونا وائرس وبا کے پیش نظر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ الوداعی تقریب میں جسٹس گپتا نے کہا کہ ججوں کے لئے آئین ہی اس کی مقدس کتاب ہوتا ہے۔ ججوں کے لئے آئین ہی گیتا، قرآن، بائبل اور گروگرنتھ صاحب ہے۔

جسٹس گپتا نے کہا، 'اچھا وکیل بننے کے لئے آپ کو سب سے پہلے بہتر انسان بننا ہوتا ہے۔ آپ کو ہر کسی کے مسائل کے تئیں حساس رہنا ہوتا ہے'۔

یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی جج کو الوداعی تقریب ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی ہے۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال اور ایس سی بی اے کے صدر دشینت دوے اور کئی سینئر ایڈووکیٹ اسکرین پر نظر آئے۔

اس سے پہلے پرانی روایت کے تحت جسٹس گپتا نے اپنے دور کے آخری دن چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کچھ معاملوں کا نمٹارا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.