ETV Bharat / bharat

کانگریس کی’اسپیک اپ انڈیا‘ مہم - مزدوروں کی آواز کے لیے کانگریس کی مہم

کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کو راحت دینے کی اس کی بات پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ اس لئے پارٹی نے جمعرات کو عوام کی آوازحکومت تک پہنچانے کے لئے ’اسپیک اَپ انڈیا‘ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں 50 لاکھ سے زیادہ کانگریس کارکنان شریک ہوں گے۔

کانگریس ترجمان اجے ماکن
کانگریس ترجمان اجے ماکن
author img

By

Published : May 27, 2020, 6:50 PM IST

کانگریس ترجمان اجے ماکن نے بدھ کو کہا کہ اس مہم کے تحت کانگریس کے کارکنان مختلف سوشل میڈیا ذرائع سے مرکز تک اپنی بات پہنچائیں گے اور عوام کی آواز سننے کے لئے مرکز سے اپیل کریں گے۔ اس مہم کا آغاز جمعرات 28 مئی کو 11 بجے سے ہوگا اور دو بجے تک سوشل میڈیا پر چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی آواز ہے اور اس مہم کے ذریعے حکومت سے درخواست کی جائے گی کہ مہاجر مزدوروں کو عزت کے ساتھ ان کے گاوں تک پہنچایا جائے۔ اس میں حکومت سے یہ بھی کہا جائے گا کہ وہ غریب خاندانوں کو فوری طور پر 10ہزار روپے کی مدد فراہم کرے۔اس کے علاوہ لوگوں کو ہر ماہ 7500 روپے کی مدد دی جائے تاکہ لوگ معاشی بحران سے باہر آ سکیں۔ ماکن نے کہا کہ اس مہم سے لوگوں کو اپنی آواز اٹھانے میں مدد ملے گی اور اگر حکومت غریبوں کو مدد فراہم کرتی ہے تو اس سے چھوٹے چھوٹے کاروبار چلانے والے لوگوں کو راحت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ منریگا کی حد 200 دن تک بڑھائی جانی چاہئے تاکہ گاؤں میں غریب کو راحت مل سکے۔ کانگریس سوشل میڈیا کے چیف روہن گپتا نے اس موقع پراسپیک اپ انڈیا کا لوگواور اس پر ایک ویڈیو بھی جاری کیا اور کہا کہ’اسپیک اپ انڈیا‘مہم کے تحت فیس بک، ٹویٹر اورواٹس ایپ پر عوام کی آواز اٹھائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.