ETV Bharat / bharat

مہنگائی کے خلاف کانگریس کا احتجاج - petrol price

اپنے مختلف مطالبات کو لیکر کانگریس کارکنان نے گوتم بدھ نگر واقع ڈی ایم دفتر کا محاصرہ کیا۔

Congress
Congress
author img

By

Published : Mar 17, 2020, 6:13 PM IST

پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، کالا بازاری سے کسانوں کی تباہ فصل کا مناسب معاوضہ نہ ملنے ،بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر مسائل کے پیش نظر کانگریسی کارکنان نے گوتم بدھ نگر واقع کلکٹریٹ کا گھیراؤ کر احتجاج درج کرایا۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں کانگریسی کارکنان نے نوئیڈا سٹی صدر شہاب الدین کی قیادت میں مارچ کیا۔اس دوران کارکنان نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور کہا کہ حکومت مہنگائی،بے روزگاری اور قانون و انتظامیہ کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو قابو کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

اپنے مختلف مطالبات کو لیکر کارنگریس کارکنان نے گوتم بدھ نگر واقع ڈی ایم دفتر کا محاصرہ کیا۔

اس موقع پر شہاب الدین نے کہا کہ پوری دنیا میں پٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں لیکن مودی سرکار ایکسائز ڈیوٹی بڑھا کر اپنا خزانہ بھر رہی ہے۔انہوں نےکہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم کر عوام کو راحت دے۔

اس موقع پر یوتھ کانگریس کے ضلع صدر پرشوتم ناگر ،خاتون سیل کی ضلع صدر سنیتا شاردا،للت اوانہ، لیا قت علی چودھری ،ترجمان پون شرما، مکیش یادو، پشپا کانڈپال کے علاوہ دیگر کانگریس لیڈر قائد و کارکنان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.