دہلی میں واقع جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے کیمپس میں گزشتہ رات بڑی تعداد میں نقاب پوشوں نے ہاسٹل میں گھس کر طلبا و طالبات پر حملہ کر دیا۔
اس حملے میں جے این یو صدر آئیشے گھوش سمیت تقریبا 18 لوگ جن میں پروفیسرز بھی شامل ہیں بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔
ان تمام معاملات کے پیش نظر زخمی ہوئے لوگوں کو دہلی ایمس کے ٹراما سینٹر مین داخل کرا یا گیا، جن میں جے این یو صدر کی حالت کافی نازک بتائی جا رہی ہے۔
ان سارے معاملوں کے مدنظر کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور پارٹی کے قد آور رہنما دگ وجے سنگھ نے اس پورے معاملے کی سخت مذمت کی۔
دگ وجے سنگھ نے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'مرکزی حکومت کو ان سارے معاملوں پر سختی سے کارروائی کرنی چاہئے، صرف مذمت کرنے سے کیا ہوگا۔'
انہوں نے وزیر داخلہ سے اپیل کی ہے کہ 'وہ اے بی وی پی کے غنڈوں پر سخت کارروائی کرے۔'
انہوں نے سوال کیا کہ کیا دہلی پولیس ان غنڈوں کو حراست میں نہیں لے سکتی تھی؟
وہیں پرینکا گاندھی نے بھی ٹویٹ کے ذریعے لکھا کہ 'بھارت پوری دنیا میں اپنی ایک انوکھی شناخت رکھتا ہے، مودی اور شاہ کے غنڈے یونیورسٹیز کے طلبا پر بربریت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ہمارے طلبا کا خون بہا رہے ہیں، ان کے اندر خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر رہے ہیں، ہمیں ان کے بہتر مستقبل کے لیے فکر مند ہونا پڑے گا۔'
مزید پڑھیں: جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی، ٹراما سینٹر کا دورہ کرے گی
انہوں نے مزید کہا کہ' میڈیا کے ذریعے بی جے پی رہنما یہ دعوہ کر رہے ہیں کہ جے این یو میں شدت برپا کرنے والے ان کے غنڈے نہیں ہیں، سرسر جھوٹ اور دھوکہ دینے والی بات ہے۔
اطلاع کے مطابق ان تمام واقعات کے مدنظر ایم ایچ آر ڈی سیکڑیٹری نے جے این یو کے پراکٹر اور ریکٹر کو اپنے آفس میں طلب کیا ہے۔