کانگریسی رہنماؤں نے کرناٹک اور گوا میں ہونے والے سیاسی بحران پر پارلیمنٹ کے احاطے میں مظاہرہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے میں یو پی اے کی سربراہ سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور آنند شرما سمیت کئی سینیئر رہنما موجود تھے۔
اس موقع پر راہل گاندھی نے خبررساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ وہ کرناٹک اور گوا کے معاملات پر احتجاج کر رہے ہیں۔
ٹی ایم سی، ایس پی، این سی پی، آر جے ڈی اور سی پی آئی کے رہنماؤں نے بھی پارلیمنٹ احاطے میں گاندھی جی کے مجسمے کے سامنے بی جے پی کی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
ٹی ایم سی کے رکن پارلیمان سوگاتا رائے نے لوک سبھا میں کرناٹک اور گوا میں سیاسی بحران پر تحریک التوا کی مانگ کی ہے۔