ETV Bharat / bharat

دفعہ 370: کئی کانگریسی رہنما حکومت کی حمایت میں - کشمیر کی موجودہ کی صورت حال

جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت عطا کرنے والی دفعہ 370 کے خاتمے کی حمایت و مخالفت کا سلسلہ جاری ہے۔

congress leaders supports the abrogation of article 370
author img

By

Published : Aug 6, 2019, 8:28 AM IST

کانگریس پارٹی نے دفعہ 370 کے خاتمے کی زبردست مخالفت کی ہے لیکن کانگریس کے کئی رہنما مودی حکومت کی اس فیصلے کی حمایت کرتے بھی نظر آ رہے ہیں۔

سابق رکن پارلیمان دپیندر سنگھ ہڈا نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا: 'میری ذاتی رائے یہ ہے کہ 21 ویں صدی میں دفعہ 370 صحیح نہیں ہے اور اسے ہٹانا چاہیے۔ ایسا کرنا صرف ملک کے اتحاد کے لیے ہی نہیں بلکہ جموں و کمشیر کے حق میں بھی بہتر ہے۔ اب حکومت کی یہ ذمے داری ہے کہ اس پر پرامن طریقے سے عمل کیا جائے۔'

congress leaders supports the abrogation of article 370
دپیندر سنگھ ہڈا کا ٹوئٹ۔

کانگریس کے سینیئر رہنما ملند دیورا نے کہا: 'یہ افسوناک بات ہے کہ دفعہ 370 میں ہونے والی بحث کو قدامت پسندی اور آزاد خیال کی بحث میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ تمام پارٹیوں کو نظریاتی اختلافات سے ہٹ کر بھارت کی خود مختاری، جموں و کمشیر میں امن و امان، کشمیری نوجوانوں کے لیے نوکری اور کشمیری پنڈتوں کے لیے امن و سکون کی بات کرنا چاہیے۔

ملند دیوڑا کا بیان۔

کانگریس کے رہنما ارجن دویویدی نے دفعہ 370 کو ہٹائے جانے کا استقبال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے رہنما رام منوہر لوہیا ہمیشہ اس دفعہ کی مخالفت کیا کرتے تھے۔ آج ایک تاریخی غلطی کو سدھار لیا گیا۔

اترپردیش کے رائے بریلی سے کانگریس کی رکن اسمبلی ادیتی سنگھ نے بھی مودی حکومت کے اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔

ادیتی سنگھ کا ٹوئٹ۔

ٹویٹر پر ادیتی سنگھ نے لکھا کہ 'اس موقعے پر ہمیں متحد رہنا چاہیے، جے ہند۔۔ دفعہ 370۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.