ETV Bharat / bharat

سنجے گاندھی کی برسی - History of Indira Gandhi

23 جون کی تاریخ میں کچھ ایسے حادثات پیش آئے جنہوں نے ہواؤں کے رخ کو موڑ دیا ہے، 23 جون سن 1980 کا ایک ایسا حادثہ جو بھارتی تاریخ سیاسی اعتبار سے کئی معنوں میں اہم رکھتا ہے، جس سے بھارتی سیاست کا رخ بدل گیا۔

سنجے گاندھی کی برسی آج
سنجے گاندھی کی برسی آج
author img

By

Published : Jun 23, 2020, 11:21 AM IST

Updated : Jun 23, 2020, 3:22 PM IST

سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے چھوٹے صاحبزادے سنجے گاندھی کا آج ہی کے دن ایک طیارہ حادثے میں موت ہوگئی تھی۔

سنجے گاندھی 14 دسمبر 1946 میں پیدا ہوئے جبکہ ان کی موت 23 جون 1980 میں ایک طیارہ حادثہ میں ہوئی، ان کا تعلق نہرو خاندان سے تھا وہ آنجہانی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی اور فیروز گاندھی کے چھوٹے صاحبزادے تھے، ان کی بیوی مینکا گاندھی اور بیٹا ورون گاندھی بی جے پی کے سرگرم رہنما کے ساتھ موجودہ ارکان پارلیمان ہیں۔

سنجے گاندھی کو نہ صرف اندرا گاندھی کے سیاسی جانشین کے طور پر دیکھا جاتا تھا بلکہ ایک متبادل کے طور پر بھی دیکھا جاتا تھا، 23 جون 1980 کو ہوائی جہاز کے حادثے میں سنجے گاندھی کے انتقال کے ساتھ ہی نہ صرف کانگریس بلکہ بھارت کی سیاسی حالات بھی تبدیل ہوگئے۔

سنجے گاندھی نہ صرف رہنما تھے بلکہ کانگریس کے بہترین سیاسی حکمت عملی کے ماہرین میں سے ایک تھے، مختلف میڈیا ذرائع کے مطابق سنہ 1977 میں کانگریس کی شکست کے بعد سنجے گاندھی نے نوجوانوں کی ایک ٹیم بنائی، 'جسے سنجے بریگیڈ' بھی کہا جاتا تھا، اسی ٹیم کی بدولت سنجے گاندھی نے اپنی والدہ اندرا گاندھی کو سنہ 1980 کی عام انتخابات میں زبردست کامیابی دلائی، سنہ 1980 میں اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے لوک سبھا میں ایک زبردست خطاب کیا جس میں انہوں نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی پر شدید تنقید کی، جس کے بعد اٹل بہاری واجپئی نے کہا تھا کہ 'نوجوان لیڈر کو ایسا ہی بولنا چاہیے'۔

سنجے گاندھی نے اپنے پانچ نکاتی پروگرام میں درخت لگانے کی اسکیم کو ایک اہم مقام دیا اور اس سے پارٹی کو کافی تقویت بھی ملی، شہروں کی ترقی اور تعلیمی شعبے میں پیش رفت سنجے گاندھی کے فیصلوں نے 70 کی دہائی میں 'نیو انڈیا' کی بنیاد رکھ دی تھی، سنجے گاندھی زمینی سطح کے رہنما تھے اور جس طرح سے انہوں نے اپنی نوجوان ٹیم تشکیل دی اس کی ہی بدولت سنجے گاندھی نے کانگریس کو دوبارہ اقتدار میں لایا۔

Last Updated : Jun 23, 2020, 3:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.