راہل گاندھی نے وزیراعظم پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک کے شہریوں کو نوٹوں کی منسوخی جیسے قدم کی بھاری قیمت چکانی پڑی ہے اور ان کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک برباد ہورہا ہے۔
گاندھی نے جمعرات کو کہا مودی ملک کو برباد کررہے ہیں، نوٹوں کی منسوخ، جی ایس ٹی، کورونا وبا کے دوران بد انتظامی اور معیشت اور روزگار کا ستیہ ناش۔ ان کے سرمایہ دارانہ میڈیا نے ایک مایہ جال (فریب) رچا ہے اور یہ وہم جلد ہی ٹوٹے گا۔
اس کے ساتھ ہی ؎ گاندھی نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پارلیمانی کمیٹی کو بتایا کہ کورونا اور لاک ڈاون کے سبب ملک میں تقریباً دس کروڑ ملازمتوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔