سابق مرکزی وزیر اور کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے غیرملکی فوجیوں کی مداخلت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے ٹویٹ کے ذریعہ وزیراعظم کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'وزیر اعظم نے پانچ مئی سے ایک پریشان کن خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ کسی بھی دیگر ممالک کے سربراہ نے ملک میں غیر ملکی فوج کی مداخلت کے بعد سات ہفتوں کے بعد بھی اس بارے میں ایک بھی لفظ نہیں کہا ہو'۔
انہوں نے کہا کہ 'ہم نے وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ سرکاری بیان دیکھا، آرمی واٹس ایپ گروپ کی آج شام 12.52 بجے کی خبر کے بعد اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔'
چدمبرم نے یہ بھی سوال کیا 'بیشک بھارتیوں نے اپنی جانیں ضائع کر دیں، بہادر آدمی کون ہیں جنہوں نے سب سے بڑی قربانی دی ہے؟ کیا ان میں سے ایک تمل ناڈو کے راماناتھ پورم ضلع سے تعلق رکھنے والا تمل یا بھارتی ہے؟
آپ کو بتا دیں کہ پیر کی رات مشرقی لداخ میں وادی گلوان میں چینی فوج کے ساتھ پرتشدد جھڑپ کے دوران ایک کرنل سمیت 20 بھارتی فوج ہلاک ہوگئے۔ گزشتہ 45 برسوں میں ہلاکتوں کا یہ پہلا واقعہ ہے۔