ETV Bharat / bharat

کانگریس کی ’ گاندھی سندیش یاترا‘ملتوی

کانگریس پارٹی نے مجوزہ گاندھی سندیش یاترا کو کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرملتوی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

congress-gandhi-sandesh-yatra-postponed-due-to-caraona-virus
کانگریس کی ’ گاندھی سندیش یاترا‘ملتوی
author img

By

Published : Mar 9, 2020, 10:57 PM IST

کانگریس نے آج کہا کہ اس نے پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کی موجودگی میں یہاں سابرمتی آشرم سے 12 مارچ کو گاندھی جی کے تاریخی نمک ستیہ گرہ ’دانڈی مارچ‘کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر نکلنے والی اپنی مجوزہ’ گاندھی سندیش یاترا ‘کو کوروناوائرس کے سبب پیدا ہونے و الی موجودہ صورتحال کے پیش نظرملتوی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی کے ترجمان منیش دوشی نے بتایا کہ احمد آباد سے جنوبی گجرات کے ڈانڈی کے درمیان 386 کلومیٹر کی مسافت کو 26 دن میں پیدل طے کرتے ہوئے چھ اپریل کو ختم ہونے والے رواں ہفتےملک بیرون ملک کے ہزاروں افراد حصہ لینے والے تھے۔

پارٹی نے عوامی صحت کے تحفظ اور کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق مرکزی حکومت اور عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ملک اور پوری دنیا میں عوام کورونا وائرس کے تعلق سے خوفزدہ ہیں، پارٹی قیادت نے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے اس پروگرام کو ملتوی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس پروگرام میں ہزاروں افرادحصہ لینے والے تھے اور موجودہ منظر نامے میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر عوامی صحت کی حفاظت کے لحاظ سے یہ ٹھیک نہیں ہوتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.