ETV Bharat / bharat

راہل-پرینکا نے مودی کو ہدف تنقید بنایا - rahul gandhi targets pm modi

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹرری پرینکا گاندھی واڈرا نے بے روزگاری کے مسائل کے تعلق سے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ان کی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے بیروزگاری عروج پر ہے اور نوجوانوں کا مستقبل تاریک نظر رہا ہے۔

راہل-پرینکا نے مودی کو ہدف تنقید بنایا
راہل-پرینکا نے مودی کو ہدف تنقید بنایا
author img

By

Published : Sep 10, 2020, 3:53 PM IST

گاندھی نے کانگریس کی 'اسپیک اپ' مہم کے تحت ایک ویڈیو پیغام میں کہا 'مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں کروڑوں ملازمتیں ختم ہو گئی ہے اور گراس ڈیموسٹک پروڈکٹ (جی ڈی پی) میں تاریخی گراوٹ آئی ہے۔ اس نے ہندوستانی نوجوانوں کے مستقبل کو کچل دیا ہے۔ آئیں حکومت کو اپنی آواز سناتے ہیں۔'

انہوں نے وزیر اعظم پر ملک کے نوجوانوں کی بات نہیں سننے کا الزام لگاتے ہوئے لکھا 'مودی صرف اپنے چند 'دوستوں' کی بات سنتے ہیں اور ان کی ترقی کرتے ہیں۔ آج ملک کا نوجوان اپنے حق کاروزگار اور روشن مستقبل کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن مودی خاموش ہیں۔ نوجوانوں کے مسائل کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: دربھنگہ: کوشیسور استھان اسمبلی حلقہ کے مسائل اور عوام کی امیدیں

پرینکا گاندھی نے کہا 'بڑھتی ہوئی نجکاری، سرکاری اخراجات میں کٹوتی اور بی جے پی حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے آج نوکریوں پر سب سے بڑا خطرہ ہے۔ حکومت نے موجودہ ملازمتوں میں بھرتیوں کو روک رکھا ہے۔ ہمیں اس ملک کے مستقبل کے لئے بولنا ہوگا۔ میں بول رہی ہوں، آپ بھی بولیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.