ETV Bharat / bharat

کاش! مودی جی 'بیان ویر' نہ ہوتے - houston speech on modi

کانگریس نے وزیراعظم نریندرمودی کے بیان ’بھارت میں سب کچھ ٹھیک ہے‘ پر انھیں  'بیان وِیر' قرار دیا اور کہا کہ کشمیریت کو زندہ رکھنے جیسے کئی سوال ملک کے سامنے موجود ہیں لہٰذا ان کا یہ بیان غیر مناسب ہے۔

کاش! مودی جی 'بیان ویر' نہ ہوتے
author img

By

Published : Sep 23, 2019, 11:59 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 6:58 PM IST

مودی نے ہیوسٹن، امریکہ میں بھارتی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سینیئر رہنما پی چدمبرم کو نشانہ بناتےہوئے کہا تھا کہ بھارت میں بدعنوانی میں ملوث افراد کو جیل بھیج کر سزا دی جارہی ہے۔ انہوں نے زور دے کر دعویٰ کیا تھا کہ بھارت میں سب کچھ ٹھیک ہے۔

کانگریس نے آج مودی کے اسی بیان پر حملہ کرتے ہوئے کہا،’امریکہ میں جاکر بھارت میں سب کچھ ٹھیک ہونے کا دعویٰ کرنے سے پہلے وزیر اعظم ایک بار جموں و کشمیر کے درد کو محسوس کرلیتے۔ ایک بار کشمیریوں کو گلے لگالیتے،کشمیریت کو زندہ رکھنے کی کوشش کرتے تب شاید ان کا ’سب کچھ ٹھیک ہے‘کہنا مناسب ہوتا‘۔
کانگریس پارٹی نے انھیں ’بیان وِیر‘ قرار دیا اور کہا کہ مودی جو دعوے کررہے ہیں وہ حقیقت کے برعکس ہیں۔ پارٹی نے کہا ،’بیرون ممالک کی نگاہ میں بھارت ہمیشہ ماڈل ملک رہا ہے۔ ہم نے ہمیشہ دنیا کو راہ دکھائی ہے مگر آج ہمارے حصےمیں بھوک مری، پریس کو دبانے، خواتین کے عدم تحفظ جیسے چبھتے سوال ہیں۔ کاش مودی جی ’بیان وِیر‘ نہ ہوتے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 6:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.