کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی سرکار کسانوں کا استحصال کر رہی ہے اور ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن انہیں سمجھنا چاہئے کہ ان کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔
راہل گاندھی اور پرینکا واڈرا نے کہا کہ یہ حکومت زبردستی کسانوں کی آوازو دبا رہی ہے لیکن وہ یہ بھول رہے ہیں کہ کسان کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا اور جب وہ گونجتی ہے تو اس کی باز گشت پورے ملک میں سنائی دیتی ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ ’’مودی حکومت نے کسان پر ظلم کیا۔ پہلے کالے قوانین پھر چلائے ڈنڈے لیکن وہ یہ بھول گئے کہ جب کسان اپنی آواز اٹھاتا ہے تو اس کی آواز پورے ملک میں گونجتی ہے۔‘‘ کسان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہورہے استحصال کے خلاف آپ بھی ’اسپیک اپ فار فارمرز کمپین ‘کے ذریعے ہمارے ساتھ شامل ہوں۔''
پرینکا واڈرا نے کہا کہ ’’نام کسان قانون، لیکن سارا فائدہ ارب پتی دوستوں کا، کسان قانون کسانوں سے بات کئے بغیر کیسے بن سکتا ہے؟ ان میں کسانوں کے مفادات کو کیسے نظرانداز کیا جاسکتا ہے۔ حکومت کو کسانوں کی بات سننی ہوگی۔ آئیے ہم کسانوں کی حمایت میں اپنی آواز بلند کریں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: دیررات وزرا کی اعلیٰ سطحی میٹنگ، کسانوں کا دہلی مارچ کا اعلان