ETV Bharat / bharat

کانگریس میں تنظیم سازی کا عمل، نو بلاک صدور کی تقرری

بی جے پی حکومت کی مقبولیت میں کمی اور عوامی بیزاری کا فائدہ اٹھانے کے لیے کانگریس لائحہ عمل تیار کرنے میں مصروف ہے۔ اس تناظر میں پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوطی فراہم کرنے کے لیے تنظیم سازی کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 12:59 PM IST

کانگریس میں تنظیم سازی کا عمل، نوبلاک صدور کی تقرری
کانگریس میں تنظیم سازی کا عمل، نوبلاک صدور کی تقرریکانگریس میں تنظیم سازی کا عمل، نوبلاک صدور کی تقرری

کانگریس پارٹی نے ریاست اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے شہری علاقوں کو بلاک میں تقسیم کر کے نو بلاک صدور کی تقریری کی گئی ہے اور انہیں پارٹی دفتر میں اعزاز سے بھی نوازا گیا، جس میں کانگریس کے سینیئر رہنما بھی موجود تھے۔

کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو کی منظوری کے بعد کانگریس کی بلاک سطح پر مضبوطی کا کام شروع بھی ہو گیا۔

تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے کانگریس اسے پنچایتی سطح تک لے جانے کے لیے لیے تنظیم سازی مہم کر رہی ہے، اسی کے تحت ایک میٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ریاستی سیکریٹری سنیل وشنوئی نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ شہاب الدین اور للت اوانہ سمیت دیگر کانگریس کے سینیئر رہنما موجود تھے۔ 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس کی حکومت بنانے کی کوششوں کے تحت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.