کانگریس پارٹی کے جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے میرٹھ میں بھیم آرمی کے بانی چندرشیکھر آزاد راون سے ملاقات کی۔وہ میرٹھ کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پرینکا گاندھی کے ساتھ مغربی پو پی کے انچارج جیوترادتیا سندھیا بھی موجود تھے۔
ملاقات کے بعد پرینکا نے کہا کہ 'اسے سیاست سے جوڑکر مت دیکھا جائے۔ چندرشیکھر نوجوان ہیں وہ دلتوں کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں'۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ 'موجودہ حکومت اس نوجوان کو کچلنا چاہتی ہے۔ گرچیکہ روزگار نہیں دیا گیا لیکن اگر کوئی آواز اٹھا رہا ہے تو اسے کچلنے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔
اس ملاقات کے پیش نظر پوچھا گیا کہ کیا کانگریس پارٹی چندر شیکھر کو نگینہ سے انتخابی میدان میں اتارے گی۔
اس پر پرینکا نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس نوجوان کے جذبے کا احترام کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران مسعود کی رائے پر پریانکا چندر شیکھر سےملنے ہسپتال پہوںچی تھیں۔ بھیم آرمی مغربی یو پی میں سرگرم ہے۔ مغربی اترپردیش میں بھیم آرمی بی ایس پی سے زیادہ سرگرم ہے۔