ETV Bharat / bharat

پاپائی کونسل کی طرف سے رمضان و عید کی مبارکباد

پاپائی کونسل برائے بین مذاہب مکالمہ نے مسلمانوں کو رمضان اور عید کی مبارکباد دی ہے۔

author img

By

Published : May 17, 2020, 2:50 PM IST

پاپائی کونسل کی طرف سے رمضان و عید کی مبارکباد
پاپائی کونسل کی طرف سے رمضان و عید کی مبارکباد

پاپائی کونسل برائے بین مذاہب نے ماہر اسلامیات اور مفکر دینیات پروفیسر اختر الواسع کے نام ایک مکتوب میں کونسل کے صدر اور سکریٹری نے کہا کہ رمضان اور عید الفطر دونوں مسیحی اور مسلم بھائی چارے کے فروع کا مناسب موقع فراہم کرتے ہیں۔

دونوں ذمہ داران نے کہا کہ وہ اس موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ کونسل مسیحی اور مسلم عبادت گاہوں کی باہمی محافظ ہونے کی دعویدار ہے۔

تہنیت نامے میں حالیہ دنوں میں مساجد، کلیساؤں اور کنیساؤں پر حملوں کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ عبادت گاہوں کو تباہ کرنا مذہبی تعلیمات کے منافی ہے۔

مولانا آزاد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر واسع کے نام مکتوب میں کونسل کی جانب سے یہ امید بھی ظاہر کی گئی کہ تمام مذاہب کیلئے ہمارا باہمی احترام عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.