راہل گاندھی نے پیر کو کہا ہےکہ' وہ خود بھی متاثر اہل خانہ سے مل کر ان کی مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ آسام میں دو دن پہلےانہوں نے متاثرہ کے اہل خانہ سے مل کر ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی اور ریاستی کانگریس رہنماؤں کو ان کی امداد کرنے کو کہا۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ 'شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پورے ملک میں ہوئے مظاہروں میں کئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں اور کچھ ہلاک ہوئے ہیں۔ میں کانگریس کارکنوں سے متاثروں کے اہل خانہ سے ملنے اور انہیں سبھی ضروری سہولیات مہیا کرانے کی درخواست کرتا ہوں۔ سنیچر کو میں بھی آسام میں مارے گئے دو نوجوانوں سے ملا ہوں'۔