مہاراشٹر میں بی جے پی کے اقتدار میں اچانک واپسی کے محض چند گھنٹوں کے بعد ہفتہ کے روز نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رکن اسمبلی (ایم ایل اے) کے لیے تھانہ پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی گئی۔
این سی پی کے ایم ایل اے دولت داروڈا، راج بھون کا دورہ کرنے کے بعد مبینہ طور پر لاپتہ ہوگے۔
بتادیں کہ 23 نومبر کی صبح 7:30 کو دیویندر فڈنویس اور اجیت پوار نے بالترتیب ریاست کے وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی کی حیثیت سے عہدے کا حلف لیا۔
این سی پی کے رکن اسمبلی دولت داروڈا کے سلسلے میں سابق ایم ایل اے پانڈورنگ بورا نے ہفتہ کی شام تھانہ کے شاہ پور پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی۔ داروڈا، شاہ پور حلقے سے ایم ایل اے ہیں۔
واضح رہے کہ ریاست میں سیاسی رسہ کشی کا ڈرامائی موڑ ایک ایسے وقت میں آیا جب مہاراشٹر میں غیر بی جے پی حکومت کے قیام کے بارے میں کانگریس، این سی پی اور شیوسینا کے درمیان بات چیت جمعہ کو بظاہر آخری مرحلے پر پہنچ گئی تھی۔
مزید پڑھیں : سپریم کورٹ میں سینا، این سی پی اور کانگریس کی عرضی منظور
بتادیں کہ مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران کے بعد شیوسینا، این سی پی اور کانگریس نے مشترکہ طور پر دیویندر فڑنویس اور اجیت پوار کی حلف برداری خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی جسے سپریم کورٹ نے منظور کر لیا ہے اور کل صبح 11.30 بجے اس عرضی پر سماعت ہوگی۔