ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ امریکہ نے پانچ لاکھ ٹیسٹ 26 مارچ کو کیا گیا تھا جس میں 80 ہزار مثبت کیسز پائے گئے تھے، جبکہ اٹلی میں یہ ٹیسٹ 31 مارچ کو کیے گئے تھے تب وہاں اس کے مثبت کیسز ایک لاکھ تھے، برطانیہ میں یہی ٹیسٹ 20 اپریل کو کیا گیا تو وہاں ایک لاکھ بیس ہزار لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی، جبکہ ترکی میں 16 اپریل کو ٹیسٹ کیا گیا تو وہاں 80 ہزار مثبت کیسز سامنے آئے۔
مذکورہ بالا ممالک کی شرح کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو بھارت میں جس حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے اس کی کارکردگی ان ممالک سے بہتر ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں اب تک کورونا مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے، جبکہ 718 افراد کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 684 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں جبکہ 37 اموات ہوئی ہیں، وہیں چار ہزار 749 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
لنک کے ذریعے ویڈیو لے سکتے ہیں۔