ریاست کے وزیراعلی جئے رام ٹھاکر نے اپنے منڈی دورے کے پہلے دن کنگنی میں زیر تعمیر کلچر ہاؤس کے کام کا جائزہ لیا اور بعد میں عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔ اس دوران وزیراعلی نے بھارت چین سرحدی تنازعہ پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔
وزیراعلی جئے رام ٹھاکر نے کہا کہ ریاستی حکومت چین کی حرکتوں سے پوری طرح واقف ہیں اور یہاں کسی بھی قسم کی دراندازی برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعلی جئے رام ٹھاکر نے کہا کہ چین کے دخل اندازی کا ذکر کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ مرکزی سکیورٹی ایجنسیوں نے چینی نژاد ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، جس کے کچھ لوگوں کے ساتھ تار جڑے ہوسکتے ہیں۔سیکیورٹی ادارے اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس پورے معاملے سے پوری طرح آگاہ ہے اور یہاں ایسی کوئی صورتحال پیدا ہونے نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایک ہزار کروڑ روپئے کی منی لانڈرنگ کے معاملے میں ، چینی شہری چارلی پینگ کو سیکیورٹی اداروں نے کچھ دن قبل دہلی سے گرفتار کیا تھا۔ پوچھ گچھ کے دوران تبت کے عالم دین دلائی لامہ کی جاسوسی کا معاملہ بھی بے نقاب ہوا ،جس کے بعد ہماچل پردیش پولیس اور سکیورٹی ایجنسیوں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
وہیں منڈی شہر کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کے بارے میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مانسون کے اجلاس میں اس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور تب ہی آئندہ فیصلہ لیا جائے گا۔ اس موقع پر دیگر انتظامی افسران کے ساتھ ایم ایل اے ونود کمار ، ہیرا لال ، جواہر ٹھاکر ، راکیش جموال اور پرکاش رانا بھی موجود تھے۔