الحرمین الشریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے یہ عمل انجام دیا جاتا ہے، جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے مکبریہ کی صفائی کے عمل میں غیر معمولی حد تک اضافہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کورونا وائرس کو مسجد حرام مں پہنچنے سے روکا جاسکے۔
صاف صفائی کے عمل سے قبل روزانہ 20 لیٹر ماحول دوست جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔اس کے بعد دھونے اور جراثیم سے صاف کیے جانے کا عمل انجام دیا جاتا ہے۔
مسجد حرام میں ہر نماز سے قبل تمام قالینوں کو دوبارہ بچھایا جاتا ہے۔ نماز سے قبل اور نماز کے فوراً بعد ان قالین کو جراثیم کش ادویات سے صاف کیا جاتا ہے اور پھر اٹھا لیا جاتا ہے، خاص بات یہ ہے کہ قالینوں کے تبدیل کیے جانے کا عمل مسلسل جاری رہتا ہے۔
جنرل پریذیڈنسی نے محکمہ صحت کی ہدایات کا بھی خیال رکھا ہے، حکام کی ہدایات کے مطابق نمازیوں کے درمیان سوشل ڈسٹینس کا خاص خیال رکھا گیا ہے، مسجد حرام میں مکبریہ کے مقام کے اندر تین سینیٹائز مشینیں موجود ہیں جس میں روزانہ 15 لیٹر سینیٹائزر بھرا جاتا ہے۔
مسجد حرام کے اندر روزانہ تین مرتبہ قرآن کریم کے تمام شیلف کو جراثیم سے پاک کر کے چمکایا جاتا ہے اور ہر نماز سے قبل 15 لیٹر خوشبو کا یہاں چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔