ETV Bharat / bharat

کولکاتہ میں کرسمس:مذہبی رواداری کی علامت - kolkata west bengal

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے کرسمس کا ایک الگ ہی انداز ہوتا ہے۔

chrismas in Kolkata
کولکاتہ میں کرسمس:مذہبی رواداری کی علامت
author img

By

Published : Dec 26, 2019, 8:57 AM IST

مغربی بنگال فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے لیے پورے ملک میں جانا جاتا ہے ۔

کولکاتا میں مختلف مذاہب کے لوگ ایک ساتھ مل کر سبھی تہوار مناتے ہیں۔

ایسا ہی نظارہ کرسمس کے موقع پر کولکاتا کے پارک اسٹریٹ میں نظر آتا ہے ہندو مسلم سکھ عیسائی سب پارک اسٹریٹ جمع ہوکر کرسمس مناتے ہیں۔

کولکاتہ میں کرسمس:مذہبی رواداری کی علامت

کولکاتا کا کرسمس پورے بھارت میں اپنے خوبصورت رنگوں سے مزین لائٹنگ کے لیے مشہور ہے۔

ہر برس کرسمس کے موقع پر کولکاتہ کے پارک اسٹریٹ کو شاندار لائٹنگ سے مزین کیا جاتا ہے، جو دیدہ کافی زیب ہوتے ہیں اور دور دراز سے لوگ پارک اسٹریٹ کی لائٹنگ دیکھنے کے لئے آتے ہیں۔

اس کے علاوہ کولکاتا کے کرسمس کی خاص بات یہاں کے لوگوں کی مذہبی رواداری ہے تمام مذاہب کے لوگ آج کے دن پارک اسٹریٹ میں کرسمس مناتے نظر آتے ہیں۔

پارک اسٹریٹ کے ایلن پارک کو خصوصی طور پر سجایا جاتا ہے پارک اسٹریٹ کولکاتا کا وہ علاقہ ہے جہاں سب سے زیادہ اینگلو انڈین رہتے ہیں اور انگریزی حکومت کے دور میں بھی اس علاقہ کو خاص اہمیت حاصل تھی اور آج بھی کولکاتا کے مشہور ترین علاقوں میں پارک اسٹریٹ کا شمار ہوتا ہے۔

اس موقع پر ایلن پارک کے پاس کرشمس منانے آئی فرحین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کولکاتا ایسا شہر جہاں ہر تہوار سب مل کر مناتے ہیں چاہے درگا پوجا ہویا عید یا کرسمس کولکاتا کے لوگوں میں مذہبی رواداری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ ایک ساتھ مل کر رہنا پسند کرتے ہیں اور جو لوگ ملک میں نفرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کو کولکاتا شہر محبت کا پیغام دیتا ہے۔

وہیں سدرا نے کہا کہ ملک میں جو موجودہ ماحول ہے ایسے میں کولکاتہ ان کے لئے مثال ہے جہاں ہر مذہب کے لوگ ایک ساتھ ملکر رہتے ہیں۔

ایک بزرگ پارتھو نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کولکاتا شہر ہمیشہ سے ہی مذہبی رواداری کا گہوارہ رہا ہے یہاں کے لوگ مذہب کے نام پر آپس میں نفرت کو ہوا نہیں دیتے ہیں جو لوگ مذہب کے نام نفرت پھیلاتے ان کے لئے کولکاتا شہر میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

Intro:کولکاتا کے کرشمس کا ایک الگ ہی انداز ہوتا ہے شہر نشاط اپنی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے لئے پورے ملک میں جانا جاتا ہے کولکاتا میں مختلف مذاہب ایک ساتھ ملکر تہوار مناتے ہیں ایسا ہی نظارہ کرشمس کے موقع پر کولکاتا کے پارک اسٹریٹ میں نظر آتا ہے ہندو مسلم سکھ عیسائی سب پارک اسٹریٹ جمع ہوکر کرشمس مناتے ہیں

Body:کولکاتا کا کرشمس پورے ہندوستان میں اپنے خوبصورت رنگوں سے مزین لائٹنگ کے لئے بھی کافی مشہور ہے ہر سال کرشمس کے موقع پر کولکاتا کے پارک اسٹریٹ کو شاندار لائٹنگ سے مزین کیا جاتا ہے جو کافی دیدی زیب ہوتے ہیں اور دور دراز سے لوگ پارک اسٹریٹ کی لائٹنگ دیکھنے کے لئے آتے ہیں اس کے علاوہ کولکاتا کے کرشمس کی خاص بات یہاں کے لوگوں کی مذہبی رواداری ہے تمام مذاہب کے لوگ آج کے دن پارک اسٹریٹ میں کرشمس مناتے نظر آئیں گے۔پارک اسٹریٹ کے ایلن پارک کو خصوصی طور پر سجایا جاتا ہے پارک اسٹریٹ کولکاتا کا وہ علاقہ ہے جہاں سب سے زیادہ اینگلو انڈین رہتے ہیں اور انگریزی حکومت کے دور میں بھی اس علاقہ کو خاص اہمیت حاصل تھی اور آج بھی کولکاتا کے مشہور ترین علاقوں میں پارک اسٹریٹ کا شمار ہوتا ہے۔اس موقع پر ایلن پارک کے پاس کرشمس منانے آئی فرحین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کولکاتا ایسا شہر جہاں ہر تہوار سب ملکر مناتے ہیں چاہے درگا پوجا ہویا عید یا کرشمس کولکاتا کے لوگوں میں مذہبی رواداری ہے یہاں کے لوگ ایک ساتھ ملکر رہنا پسند کرتے ہیں اور جو لوگ ملک میں نفرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ان کو کولکاتا شہر محبت کا پیغام دیتا ہے سدرا نے کہا کہ ملک میں جو موجودہ ماحول ہے ایسے میں کولکاتا ان کے لئے مثال ہے جہاں ہر مذہب کے لوگ ایک ساتھ ملکر رہتے ہیں ایک بزرگ پارتھو نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کولکاتا شہر ہمیشہ سے ہی مذہبی رواداری کا گہوارہ رہا ہے یہاں کے لوگ مذہب کے نام آپس میں نفرت کو ہوا نہیں دیتے ہیں جو لوگ مذہب کے نام نفرت پھیلاتے ان کے لئے کولکاتا شہر میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.