خاتون کے خلاف شرمناک تبصرے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اس سلسلے میں دہلی خواتین کمیشن نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔
اس طرح کے نازیبا تبصرہ پر دہلی خواتین کمیشن نے ایکشن لے لیا ہے اور دہلی پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
دہلی خواتین کمیشن نے دہلی پولیس کو اس خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے نوٹس بھی جاری کیا ہے۔
یہ شرمناک تبصرے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
دراصل اس ویڈیو میں ایک ادھیڑ عمر کی خاتون کو لڑکیوں کے ایک گروپ پر اشتعال انگیز تبصرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خاتون کہہ رہی تھی کہ چھوٹے کپڑے پہننے والی لڑکیوں کا ریپ(عصمت دری) ہونا چاہیے، اتنا ہی نہیں اس خاتون نے اپنے آس پاس کھڑے ہوئے مردوں کو لڑکیوں کی عصمت دری کرنے کے لئے اکسایا۔
اس پورے معاملے پر دہلی خواتین کمیشن نے مذکورہ خاتون کے اس طرح کے تبصرےکی مذمت کی ہے۔
کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 'حیرت کی بات ہے ایسی گھناؤنی سوچ ایک عورت رکھتی ہے'۔ کمیشن نے مزید کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ آج بھی لوگ اس طرح کی ذہنیت رکھتے ہیں۔
یہ واقعہ جہاں پیش آیا وہیں پر موجود شیوانی نامی لڑکی سے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بات تو اس نے بتایا کہ مذکورہ خاتون انتہائی بدتمیزی سے بات کرہی تھی اور کہہ رہی تھی کہ تم جیسی لڑکیوں کا ریپ ہونا چاہیے۔ یہ واقعہ ریاست ہریانہ کے گروگرام میں پیش آیا ہے۔