ETV Bharat / bharat

بھارت ہمارے لیے خطرہ نہیں: چینی سفیر - گلوان میں پرتشدد تصادم

بھارت اور چین کے درمیان لداخ کے گلوان وادی میں گزشتہ دو ماہ سے زائد جاری سرحدی تنازع کے درمیان چینی سفیر کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ بھارت کو ایک شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں۔

بھارت ہمارے لیے خطرہ نہیں مواقع: چینی سفیر

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 1:53 PM IST

چینی سفیر سن ویڈونگ نے بھارت چین یوتھ ویبنار کے دوران کہا کہ چین بھارت کو ایک حریف کی بجائے شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین کے لیے بھارت خطرہ نہیں بلکہ ایک موقع ہے۔

واضح رہے کہ چینی سفیر کا یہ بیان گلوان وادی میں بھارت اور چینی فوج کے درمیان ہوئے پرتشدد تصادم کے بعد سامنے آیا ہے، بھارت اور چین کی وادی گلوان میں پرتشدد تصادم کے بعد دونوں ممالک کے مابین بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی تسلسل میں چینی سفیر سن ویڈونگ نے بھارت چین یوتھ ویبنار کے دوران مزید کہا کہ 'ہم دوطرفہ تعلقات میں بہتری لاتے ہوئے سرحدی تنازعہ کو مناسب جگہ پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔'

اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'بات چیت اور مشاورت کے ذریعے ، ہم اختلافات کو ٹھیک طریقے سے حل کریں گے اور دو طرفہ تعلقات کو جلد از جلد پٹڑی پر لائیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.