چین میں وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے بارے میں ردعمل سے متعلق نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 'بیجنگ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو بروقت اور شفاف انداز میں وائرس سے متعلق معلومات فراہم کیا ہے'۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیجنگ ویکسین کی نشوونما اور کلینیکل ٹرائلز پر بین الاقوامی تعاون میں شامل ہے۔
گزشتہ کل حکام نے چین کی ویکسین کو 'عالمی عوامی اشیا' کے طور پر دستیاب کرانے کا وعدہ کیا ہے۔
وزیر سائنس و ٹکنالوجی وانگ زیگینگ نے کہا کہ 'چین ویکسین کی نشوونما اور کلینیکل ٹرائلز پر بین الاقوامی تعاون میں شامل ہے'۔
وانگ نے یہ تبصرہ ایک نیوز کانفرنس میں کورونا وئرس وبائی امراض کے بارے میں قوم کے ردعمل سے متعلق ایک رپورٹ میں کیا ہے۔
رپورٹ میں چینی حکومت کے اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 'چین نے دنیا کو بروقت اور شفاف انداز میں معلومات فراہم کیں ہیں'۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ عالمی صحت کی تنظیم (ڈبلیو ایچ او) وائرس کے پھیلنے کے ابتدائی دنوں میں بیجنگ کی طرف سے شفافیت نہ ہونے کی وجہ سے مایوس تھی۔