ETV Bharat / bharat

چین اور بھارت کو ایک دوسرے کے حریف کے بجائے اتحادی بننا چاہیے: چینی سفیر - چین اور بھارت کو ایک دوسرے کے حریف

بھارت میں چین کے سفیر سون ویدونگ نے کہا ہے کہ چین اور بھارت سرحد پر کسی طرح بھی کشیدگی کی صورتحال نہیں چاہتے اور دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے حریف کے بجائے ایک دوسرے کا اتحادی بننا چاہیے۔

China and India should be partners, not rivals: Chinese ambassador to India

author img

By

Published : Jul 10, 2020, 10:15 PM IST

جمعہ کے روز چین- بھارت تعلقات کے بارے میں جاری کردہ ایک ویڈیو میں مسٹر ویدونگ نے کہا کہ لداخ کی وادی گلوان میں چین-بھارت سرحد پر 15 جون کو جو کچھ بھی ہوا تھا، ویسی صورتحال بھارت اور چین نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ 5 جولائی کو چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی ہے اور اس دوران دونوں کے مابین سرحد پر کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایک مثبت اتفاق رائے قائم ہوا ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ "اس وقت فوجی کمانڈروں کی سطح پر بات چیت میں ہونے والے اتفاق رائے کی بنیاد پر خطے میں ہمارے فوجی دستے تعینات ہیں"۔

مسٹر ویدونگ نے کہا کہ وادی گلوان میں حالیہ پیشرفت کی وجہ سے بھارت میں کچھ لوگ چین اور بھارتی لیڈروں کے مابین قائم ہونے والے اتفاق رائے پر بھی شک کر رہے ہیں اور وہ چین- بھارت تعلقات کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں۔ ان تمام چیزوں کے سبب دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں دراڑ آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "اس سلسلے میں مجھے لگتا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے کچھ بنیادی نکات کو واضح کرنا ضروری ہو گیا ہے"۔

چینی سفیر نے کہا کہ "چین اور بھارت کو ایک دوسرے کے حریف کی بجائے ایک دوسرے کا اتحادی بننا چاہیے۔ چین اور بھارت کے درمیان دو ہزار سال سے زیادہ پرانے دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔ بیشتر اوقات میں دونوں کے مابین تعلقات دوستانہ رہے ہيں"۔

انہوں نے کہا کہ، "چین اور بھارت کو محاذ آرائی کے بجائے امن کی ضرورت ہے۔ آپسی تعاون سے دونوں کو فائدہ ہوتا ہے، جبکہ محاذ آرائی سے کسی کو فائدہ نہیں ہوتا ہے۔ ہمیں اپنے اختلافات کو اپنے باہمی تعلقات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے"۔

مسٹر ویدونگ نے کہا کہ "چین اور بھارت کو ایک دوسرے پر شک کرنے کی بجائے ایک دوسرے پر اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو پیچھے لے جانے کی بجائے آگے بڑھانا چاہیے"۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.