ETV Bharat / bharat

وزیراعلیٰ پنرائی وجین کا دورہ کری پور - آئی یو ایم ایل

کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنرائی وجین نے آج صبح کری پور کا دورہ کیا۔

Plane crash
طیارہ حادثہ: وجیئن آج صبح کری پوری پہنچیں گے
author img

By

Published : Aug 8, 2020, 10:52 AM IST

کیرالہ کے وزیراعلیٰ آفس(سی ایم او) نے دی ہے کہ وزیراعلی پنرائی وجیئن نے آج صبح کری پور کا دورہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وجیئن کا ہیلی کاپٹر آج صبح 9.30 بجے کری پور پہنچا۔ انھوں نے زخمیوں کی حالت جاننے کے لئے اسپتالز کا بھی دورہ کیا۔

اس سے قبل وزیر بلدیات کے اے سی معی الدین وجیئن کی ہدایات پر امدادی اور بچاؤ کاموں میں تال میل قائم کرنے کے لئے کری پور پہنچے تھے۔

اس دوران ایم ایل اے پی عبید اللہ، ایم عمر اور انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ پی کےکنجالیکٹی سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور زخمیوں کی حالت جاننے کے لئے اسپتال گئے۔

وجیئن نے اپنے ٹوئٹر اکاوئٹ کے ذریعہ متعلقہ افراد کے بارے میں معلومات کے لیے رابطے کے نمبرات بھی شیر کیا۔ انھوں نے لکھا ہے کہ 'یہ نمبر آپ کو ان مسافروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے جو ایئر انڈیا ایکسپریس میں سفر کررہے تھے'۔

قابل ذکر ہے کہ دبئی سے آنے والا ایئر انڈیا کا طیارہ جمعہ کی شب کیرالہ کے کوزی کوڈ میں گر کر تباہ ہوگیا، جس میں 19 افراد ہلاک اور دو پائلٹوں سمیت 123 افراد زخمی ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.