بی جے پی کے رہنما اور وزیر اعلی نتیش کمار کے مابین آج اہم میٹنگ ہو سکتی ہے، ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق آج کے اجلاس میں حکومت سازی سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔
بہار میں این ڈی اے کو اکثریت ملنے کے بعد اب حکومت سازی کا زور شروع ہوگیا ہے، حالانکہ نتائج پر نظر ڈالیں تو جے ڈی یو کو بڑا دھچکا لگا ہے، بہت سے وزیر کو شکست ملی اور نشست کے اعتبار سے بھی بی جے پی سے نمایاں طور پر نیچے آگئی ہے، نتیش کمار کے لیے وزیر اعلی کی کرسی پر فائز رہنما آسان نہیں ہوگا، ویسے پارٹی کے ریاستی صدر وشسٹھ نارائن سنگھ اور جے ڈی یو کے دیگر رہنماؤں نے بھی واضح طور پر کہا ہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار ہی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: این ڈی اے کی جیت کا راز مسلم اور خواتین ووٹرز؟
منگل کے روز بھی دیر شام تک بی جے پی کے اہم رہنما سشیل مودی، بھوپندر یادو، سنجے جیسوال، نتیانند رائے، منگل پانڈے اور وزیر اعلی نتیش کمار اور جے ڈی یو کے دیگر رہنما سنجے جھا، اشوک چودھری، آر سی پی سنگھ کے مابین طویل میٹنگ چلی اسی کے ساتھ ہی، ایک بار پھر بی جے پی رہنما وزیر اعلی نتیش کمار سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
بی جے پی پہلے ہی نتیش کمار کے نام پر مہر لگا چکی ہے، لیکن بدلی ہوئی صورتحال میں بہت سے نئے ناموں پر بھی بات کی جارہی ہے، تاہم نتیش کمار کو فیصلہ کرنا ہوگا۔ نتیش کمار انتخابات کے دوران کہتے رہے ہیں کہ انہوں نے وزیر اعلی کے لیے کوئی دعوی نہیں کیا ہے، وزیر اعظم نریندر مودی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا بھی کی بھی بہار پر نظریں ہیں۔