ETV Bharat / bharat

چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ اجیت جوگی کا انتقال

ریاست چھتیس گڑھ کے پہلے وزیراعلیٰ اجیت جوگی کا انتقال ہو گیا ہے وہ گزشتہ 9 مئی سے کوما میں تھے۔

author img

By

Published : May 29, 2020, 5:54 PM IST

Updated : May 29, 2020, 7:27 PM IST

اجیت جوگی
اجیت جوگی

چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ و جنتا کانگریس کے سربراہ اجیت جوگی کا دوران علاج انتقال ہوگیا۔

سابق وزیراعلیٰ اجیت 9 مئی سے کوما میں تھے، انتقال کے وقت ان کی عمر 74 برس تھی۔

اجیت جوگی کو گزشتہ 9 مئی کو املی کھاتے وقت سانس کی نلی میں بیج پھنس جانے کے باعث دل کا دورہ پڑنے کے بعد دارالحکومت رائے پور کے نارائن اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اسی وقت سے وہ کوما میں تھے۔

ان کے غیر فعال دماغ کو سرگرم کرنے کے لیے ڈاکٹر مسلسل کوشش کررہے تھے لیکن 27 مئی کی شب میں انہیں دوبارہ دل کا دورہ پڑا، ڈاکٹروں نے ان تھک کوشش کی اور انہیں کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن (سی پی آئی) دیا جس سے ان کی حالت میں سدھار آیا تھا لیکن اچانک ان کی حالت دوبارہ نازک ہوگئی۔

تقریباً 48 گھنٹے کے اندر جوگی کو آج تیسری مرتبہ دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔

اجیت جوگی مرواہی سیٹ سے چھتیس گڑھ اسمبلی کے ممبر تھے، پسماندگان میں ان کی اہلیہ ڈاکٹر رینو، بیٹا امت جوگی اور بہو ودھو ایشوریا جوگی ہیں، ان کی اہلیہ بھی کوٹہ سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔

اجیت جوگی کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے امت جوگی نے ٹویٹ کر کے دی اور بتایا کہ ان کی آخری رسومات کل ان کی آبائی سرزمین گوریلا میں ہوگی۔

Last Updated : May 29, 2020, 7:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.