انا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چنئی کسٹم نے اسمگلنگ کے دو الگ الگ معاملات میں 6 مسافر پکڑے ہیں جن سے مجموعی طور پر 1 کلو 620 گرام سونا اور 7500 یورو برآمد ہوئے ہیں۔
کسٹم ترجمان کے مطابق پہلے معاملے میں کسٹم حکام نے دبئی سے آئے پانچ مسافر پکڑے ہیں، جن کے پاس سے سونے کے پیسٹ کے 11 بنڈل برآمد ہوئے ہیں۔ سونا نکلنے کے بعد 1 کلو 620 گرام سونا برآمد ہوا۔ جس کی لاگت 81 لاکھ 40 ہزارروپے ہے۔ اس معاملے میں کسٹم حکام نے پانچ مسافروں کو پکڑا ہے۔
دوسرے معاملے میں کسٹم حکام نے دبئی جانے والے مسافر سے 7500 یورو برآمد کیے ہیں، جس کی مالیت ہندوستانی روپے میں 6 لاکھ 60 ہزارروپے ہے۔
کسٹم آفیسرز نے تفتیش کے بعد 6 میں سے 3 کو گرفتار کرلیا، جبکہ باقی مسافروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ کسٹمز حکام نے کسٹم ایکٹ کے تحت برآمد شدہ سونے اور غیر ملکی کرنسی کو قبضے میں لے لیا ہے۔