تلگو دیشم کے سربراہ چندرابابو نے سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش اور رنگسازی پر خرچ ہوئی رقم کو حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس سے وصول کرنے کا مطالبہ کیا۔
سابق وزیر اعلی نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ ریاست کا نقصان ہورہا ہے۔ چندرابابو نائڈو نے کہا کہ سرکاری دفاتر پر وائی ایس آر پارٹی کا رنگ ڈالنے پر خرچ ہوئی رقم پارٹی سے وصول کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہاحکمراں جماعت نے آئین کی خلاف ورزی ، عدالت کی توہین اور تکبرکی شرمناک مثال پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے غلط چیزوں کو صحیح سمجھ کر عدالتوں کا رخ کیا جہاں اسے منھ کی کھانی پڑی۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی کی غلطیوں کی وجہ اعلی افسروں کو عدالتوں میں ٹہرنا پڑا۔ نائڈو نے مزید کہا کہ ایک سال میں ایک سو غلطیاں حکومت نے کی ہیں۔
واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے حکومت آندھراپردیش کو کھری کھری سناتے ہوئے یہ حکم دیا کہ چار ہفتوں کے اندر تمام سرکاری دفاتر پر لگے وائی ایس آر پارٹی کے رنگ کو نکال دیں ودیگرصورت توہین عدالت کے تحت کاروائی کی جائے گی۔