کورونا وائرس کی مہلک وبا کے دوران ای ٹی وی بھارت کی ٹیم بھی اپنی ذمہ داریوں کو دل و جان سے نبھانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔
چنڈی گڑھ میں قریب 20 مہاجر مزدور پیدل ہی اپنے گھر کے لیے اترپردیش کے ضلع ہردوئی کا سفر طئے کرنے پر مجبور تھے۔ جس کی اطلاع ملنے کے بعد ای ٹی وی بھارت کی ٹیم مہاجر مزدوروں کو ڈھونڈنے کے لیے نکل پڑی۔ اس دوران رات کے اندھیرے میں پیدل ہی اپنے گھر جا رہے لوگ سیکٹر 28 کے پیٹرول پمپ سے کچھ دوری پر سڑک کنارے ملے۔ ان میں بچے اور خواتین بھی تھیں اور ان کے ساتھ میں کچھ سامان بھی تھا۔
مہاجر مزدوروں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے گھر جانے کے لیے آن لائن رجسٹریشن کرایا تھا جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ہردوئی جانے کے لیے ان کے پاس ٹرین کا ایک میسج آیا تھا جس کے بعد یہ لوگ اسٹیشن پہنچے تھے، لیکن اس ٹرین میں انہیں نہیں بھیجا گیا اور پولیس نے اسٹیشن سے بھگا دیا۔
اس لیے یہ لوگ پیدل ہی گھر کی طرف روانہ ہوگئے۔چندی گڑھ میں جس مکان میں یہ لوگ رہ رہے تھے، اس کو بھی انہوں نے چھوڑ دیا تھا۔جس کی وجہ سے یہ لوگ سڑک پر پیدل چلنے کے لیے مجبور تھے۔
ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے کی مدد
ای ٹی وی بھارت کو مہاجر مزدوروں نے بتایا کہ ان کے پاس نہ رہنے کے لیے کوئی جگہ ہے اور نہ ہی گھر جانے کے لیے کوئی سہولیت دستیاب کی گئ ہے۔جس کی وجہ سے وہ در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔اس کے بعد چنڈی گڑھ میں ای ٹی وی بھارت کے نیوز کو آرڈینیٹڑ بھوپیندر جیوشٹ نے چنڈی گڑھ کے اعلی افسروں سے رابطہ کیا اور انہیں ان لوگوں کی پریشانی بتائی۔جس کے بعد انتظامیہ نے ان سبھی مہاجروں کی جانکاری حاصل کی اور مسائل کے بارے میں جانا۔
افسروں نے لوگوں کی پریشانیوں کو سمجھا اور کچھ ہی دیر بعد موقع پر بس بھیج دی گئی۔جہاں سےلوگوں کو بس میں روانہ کرکے ان کی منزل تک پہنچا دیا گیا۔جب تک بس موقع پر نہیں پہنچی تب تک ای ٹی وی بھارت کی ٹیم وہیں پر موجود رہی۔مہاجروں نے مدد کے لیے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
انتظامیہ نے مدد کی یقین دہائی کرائی
چنڈی گڑھ کے انتظامیہ کے عہدیداروں نے ای ٹی وی بھارت کو یقین دلایا ہے کہ ان تمام افراد کو تمام سہولیات فراہم کی جائے گیا اور آئندہ ایک دو دن میں ان سب کو اترپردیش کے ہردوئی میں ٹرین کے ذریعہ بھیجنے کا انتظام کیا جائے گا۔