ETV Bharat / bharat

دس ریاستوں میں برڈ فلو کی تصدیق، مچھلیاں بھی مردہ پائی گئیں - 10 ریاستوں میں برڈ فلو

وبائی مرض کورونا وائرس کے بحران کے درمیان اب ملک میں برڈ فلو نے بھی دستک دے دی ہے۔ اس مرض پھیلنے کے پیش نظر مرکز نے 10 ریاستوں میں برڈ فلو کی تصدیق کے بعد الرٹ جاری کیا ہے۔

برڈ فلو کی جانچ میں فورس ٹیم کمربستہ
برڈ فلو کی جانچ میں فورس ٹیم کمربستہ
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 11:20 AM IST

ملک کے مخلتف علاقوں میں سینکڑوں پرندوں کے مردہ حالت میں پائے جانے کی خبر سامنے آرہی ہیں۔ اسی کے پیش نظر مرکزی حکومت نے کہا کہ اب تک 10 ریاستوں میں برڈ فلو کے پھیلنے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ حکومت نے اسکی روک تھام کے لیے احتیاطی اقدام اٹھانے کے درمیان ریاستوں سے مرغی منڈیوں کو بند نہیں کرنے اور پولٹری مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد نہیں کرنے کو بھی کہا ہے، کیونکہ انسانوں میں برڈ فلو کی منتقلی کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روز ملک کے مختلف حصوں میں برڈ فلو کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر تمام ریاستوں سے اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے محتاط رہنے کو کہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مقامی انتظامیہ پر بھی زور دیا ہے کہ وہ آبی ذخائر، چڑیا گھروں اور پولٹری مراکز کے اطراف کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنائے۔

10 ریاستوں میں برڈ فلو کی تصدیق

انہوں نے کہا ، محکمہ جنگلات، محکمہ صحت ، محکمہ مویشی پروری کے مابین جتنا زیادہ کوآرڈینیشن ہوگا، ہم اتنی تیزی سے برڈ فلو پر قابو پاسکیں گے۔

عہدیداروں نے پولٹری پروڈکٹ سے صارفین کے خوف کو دور کرنے کے لیےکہا کہ اچھی طرح سے پکا ہوا چکن اور اچھی طرح سے ابلا ہوا یا پکائے ہوئے انڈے کا استعمال کرنے سے انفیکشن کا خطرہ نہیں ہوتا ہے، کیونکہ وائرس زیادہ درجہ حرارت پر زندہ نہیں رہ سکتا۔

واضھ رہے کہ محکمہ مویشی پروری اور ڈیری نے کہا کہ 11 جنوری 2021 تک ملک کے 10 ریاستوں میں ایوین انفلوئینزا کی تصدیق ہوچکی ہے۔

دس جنوری تک سات ریاستوں کیرالہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، ہریانہ، گجرات اور اترپردیش میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کی تصدیق ہوئی تھی۔وہیں سوموار کے روز دہلی، اتراکھنڈ اور مہاراشٹر میں بھی اس وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوگئی ہے۔

مرکز نے ریاستوں کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ پی پی ای کٹس اور دیگر ضروری سامان کے مناسب ذخیرہ کو یقینی بنائے۔

اس کے علاوہ مویشی پرویشی وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ انسانوں میں برڈ فلو انفیکشن کی کوئی رپورٹ نہیں ہے اور ایسے میں صارفین کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے دہلی سمیت تمام ریاستی حکومت سے مرغی منڈیوں کو بند نہیں کرنے اور پولٹری مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد نہیں کرنے کو کہا ہے۔

دہلی

وہیں دہلی حکومت نے سنجے جھیل میں برڈ فلو سے متاثر پائے جانے والے بطخوں کے بعد شرقی دہلی کی مرغا منڈی کو دس دن کے لئے بند کردیا تھا اور دارالحکومت میں زندہ پرندوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی تھی۔

نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے سوموار کے روز کہا کہ اب تک صرف سنجے جیل کی بطخوں میں ہی برڈ فلو انفیکشن پایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔

ہریانہ

برڈ فلو کی جانچ میں فورس ٹیم کمربستہ

دہلی کی پڑوسی ریاست ہریانہ میں برڈ فلو کے خدشے سے انفیشکن متاثرہ پرندوں کو مارنے کی کاروائی شروع کردی ہے۔

پنچکولہ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلعی ٹاسک فورس کی ٹیمیں مسلسل برڈ فلو کے حوالے سے بھارتی حکومت اور محکمہ مویشی پروری کی ہدایت کے مطابق کمربستہ ہوگئی ہے۔دیگر پالٹری فارمز میں برڈ فلو نہ پھیلے اس کو لے کر بھی مویشی پروری اور محکمہ صحت کی ٹیم متعلقہ دوائیوں سے مکمل طریقے سے لیس ہیں اور پرندوں کو اس وائرس سے بچانے کے لیے دوائیاں پلائی جارہی ہیں۔تقریبا 40 ریپڈ ایکشن ٹیم صفائی و ستھرائی کا کام کر رہی ہے۔

رپیڈ ایکشن ٹیم کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ مویشی پروری اور محکمہ صحت کی 36 ٹیم رائے پرانی کی چار اسکولوں میں ان ٹیموں کو ٹیمیفلو دوائی دینے اور ان کا دھیان رکھ رہی ہے۔

ہماچل پردیش

ہماچل پردیش حکومت نے برڈ فلو کے خدشات کے درمیان دیگر ریاستوں سے آنے والی پولٹری (پولٹری سے متعلق) مصنوعات پر ایک ہفتے کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔

ڈپٹی کمشنر مکیش کمار آہوجا نے بتایا کہ ضلع میں برڈ فلو سے متعلق صورتحال اب تک قابو میں ہے۔ دونوں پولٹری فارمز کے ایک کلومیٹر کے دائرہ کو متاثرہ زون اور 1 سے 10 کلومیٹر کے دائرہ کو سرویلانز زون قرار دیا گیا ہے۔سدھارتھ پولٹری اور نیچر پولٹری میں صفائی کا کام مکمل ہوچکا ہے اور تقریبا 20 ہزار پرندوں کو مارا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب چار ٹیمیں دونوں فارموں کی صفائی کا کام کریں گی۔

اتراکھنڈ

اتراکھنڈ کے دہرادون اور رشکیکش میں متعدد کووں سمیت تقریبا 200 پرندے مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ دہرادون کے مختلف حصوں میں 165 پرندے مردہ پائے گئے ہیں، ان میں سے صرف بھنداری باغ علاقے میں 121 کوے مردہ پائے گئے ہیں۔محکمہ جنگلات کے ڈویژنل آفیسر راجیو دیھمن نے بتایا کہ دہرادون میں مردہ پرندوں میں 162 کوے، دو کبوتر اور ایک دیگر پرندہ بھی شامل ہے۔

راجستھان

پیر کے روز راجستھان میں مزید 371 پرندے مردہ پائے گئے۔ ریاست کے 15 اضلاع برڈ فلو سے متاثر ہیں۔

محکمہ مویشی پروری کے ترجمان نے بتایا کہ پیر کو ریاست میں 371 پرندوں کی ہلاکت کے سبب ریاست میں اب تک پرندوں کی ہلاکتوں کی تعداد 3321 ہوگئی ہے۔

26 دسمبر سے پیر تک مرنے والے 3321 پرندوں میں زیادہ تر کوا (2551)، مور (189)، کبوتر (190) اور 391 دیگر پرندے شامل ہیں۔

اترپردیش

اترپردیش کے شاہجہاں پور اور بلیا اضلاع میں مختلف اقسام کے پرندوں کی مشکوک حالات میں موت کے تازہ واقعات سامنے آئے ہیں۔ اس فلو کی روک تھام کے لئے ریاست میں چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔

بلیا سے موصولہ خبر کے مطابق اتوار کی رات سہتوار پولیس اسٹیشن کے علاقے میں پانچ کوے مشکوک حالات میں مردہ پائے گئے۔

کانپور چڑیا گھر میں برڈ فلو سے ہلاک ہونے والے کچھ پرندوں کے پائے جانے کے بعد لکھنؤ زولوجیکل انتظامیہ نے اپنے پرندوں کے باڑے کو زائرین کے لئے بند کردیا ہے اور برڈ ایکسچینج پروگرام کو بھی عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔

مظفر پور میں جہاں برڈ فلو کے خدشے سے مرغی پالنے والے خوف و ہراس میں ہے۔وہیں ضلع میں بڑی تعداد میں مچھلیاں مر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ماہی گیر پریشان ہیں۔ در حقیقت پچھلے کچھ دنوں سے بڑی تعداد میں مچھلیاں آبی ذخائر میں کسی بیماری کے پنپنے کی وجہ سے مر رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے کودنی بلاک سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ جہاں زیادہ تر مچھلیوں کی موت ہوئی ہے۔

مہاراشٹر

اسی طرح مہاراشٹر کے پربھانی، ممبئی، بیڑ اور داپولی سے بھوپال کے لیبارٹری میں بھیجے گئے نمونوں میں ایوین انفلوئنیزا کی تصدیق ہوئی ہے۔

پربھانی کے ضلعی مجسٹریٹ دیپک مگلیکر نے بتایا تھا کہ مرومبہ گاؤں کے پولٹری فارم میں پچھلے کچھ دنوں میں برڈ فلو کی وجہ سے 900 کے قریب مرغیوں کی موت کی ہوئی ہے اور ضلعی انتظامیہ نے گاؤں میں لگ بھگ 8000 پرندوں کو ہلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مدھیہ پردیش

بھوپال میں آئی سی اے آر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائی سیکیورٹی اینمیل ڈیزیز کے مطابق ممبئی میں برڈ فلو سے دو کووں کی موت ہوگئی۔ ان کی رپورٹ کے مطابق ٹھانہ کے تین بگلے اور ایک طوطا H5N1 ایویئن انفلوئنزا سے متاثر تھا۔

گجرات

گجرات کے سورت اور وڈودرا اضلاع میں بھی مردہ کووں کے نمونوں کی جانچ میں ایوین انفلوئنزا سے متاثر ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔

وڈودرا میں محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈپٹی ڈائریکٹر پرکاش دارجی نے بتایا کہ اس کے علاوہ وڈودرا کے سالوی تعلقہ گاؤں وسنت پورہ گاؤں سے پانچ کووں کے نمونے لئے گئے تھے ، جن میں سے تین کوے میں برڈ فلو سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ وسنت پورہ گاؤں میں 6 جنوری کو 25 کووں کی لاش ملی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.