ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں ہندو شیو سینا نے ٹی وی سنٹر چوک میں جشن منایا۔
شیو سینا کے کارکنوں نے حبالوطنی کے گیت گائے اور آتش بازی بھی کی، جشن کے دوران 'پاکستان مردہ باد' کے نعرے بھی لگائے گئے۔
اس موقع پر تنظیم کے صدر ڈاکٹر اومیش کے علاوہ تنظیم کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
ملک کے کئی دیگر شہروں میں بھی ابھینندن کی واپسی کا جشن منایا گیا
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے عسکریت پسند تنظیم جیش محمد کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے ہی ابھینندن پاکستان کی حراست میں تھے۔