سی بی ایس ای بورڈ نے درجہ 12 کے امتحانات کے نتائج جاری کردیے ہیں۔ اس کی اطلاع مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے دی ہے۔
نشنک نے طلباء، اساتذہ اور والدین سے خطاب کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ طلبا کی صحت اور معیاری تعلیم حکومت کی ترجیح ہے۔
انہوں نے لکھا کہ سی بی ایس ای امتحانات کے نتائج cbseresults.nic.in پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ نشنک کے مطابق سب کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ سی بی ایس ای کے ذریعہ امتحانات کے نتائج کا اجرا ہے۔ انہوں نے اس کے لئے مبارکباد بھی دی۔