ابتدائی تفتیش کے اندراج کے بعد، سی بی آئی نے مبینہ طور پر نقد لین دین اور حکام سے غیر ملکی عطیات چھپانے کے الزام میں تبلیغی جماعت کے منتظمین کے خلاف اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے طور پر ایجنسی نے تبلیغی جماعت کے مالی لین دین کی تحقیقات کا آغاز کیا۔
تبلیغی جماعت کے ارکان پر غیر ذمہ دارانہ حرکت اور کورونا کو پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا گیا اور ان پر کیس درج ہوئے جبکہ ملک بھر میں تبلیغی جماعت کے اراکین کو حراست میں لے کر انھیں کورنٹائن کیا گیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش یہ فیصلہ کرنے کی طرف پہلا قدم ہے کہ آیا ایف آئی آر کے مطابق مکمل تحقیقات کرنے اور آگے بڑھنے کے لئے مواد موجود ہے یا نہیں۔