سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے بحریہ کے 4 افسران اور دیگر 14 افراد کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا ہے۔
بحریہ کے افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے مغربی نیول کمانڈ کو آئی ٹی ہارڈیئر کی فراہمی کے نام پر 6.76 کروڑ روپے کا جعلی بل بنایا ہے۔
سی بی آئی کے مطابق مغربی نویل کمانڈ کو آئی ٹی ہارڈیئر کی فراہمی کے نام پر بڑی خرد برد ہوئی ہے، جس کی جانچ کزشتہ دنوں سے کی جا رہی تھی، جسمیں نیوی کے 4 افسران اور دیگر 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔