ETV Bharat / bharat

مندر کے، مہنتوں پر کیس درج - لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر مندر کے مہنتوں پر کیس

مہاراشٹر کے ضلع عثمان آباد کے تلجا بھوانی مندر کے دو مہنتوں اور دیگر پانچ افراد کے خلاف لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر کیس درج کیا گیا ہے۔

مندر کے، مہنتوں پر کیس درج
مندر کے، مہنتوں پر کیس درج
author img

By

Published : Apr 12, 2020, 8:48 PM IST

مہاراشٹر کے ضلع عثمان آباد کے تلجا بھوانی مندر کے دو مہنتوں اور دیگر پانچ افراد کے خلاف لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر کیس درج کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے ضمن میں جاری احکامات کی کھلی خلاف ورزی اور لوگوں کو جمع کر کے سالگرہ منا کر اسکی ویڈیو فیس بک پر اپلوڈ کرنے والے تلجا بھوانی دیوی مندر کے دو مہنتوں اور سالگرہ میں شریک ہونے والے انکے دیگر 5 ساتھیوں کے خلاف عثمان آباد ضلع کے تلجا پور پولس اسٹیشن میں آج کیس درج کیا گیاہے۔

کورونا کی وباء کو روکنے کے لیے جہاں پورا ملک لاک ڈاؤن میں ہے ، ایسے وقت لوگوں کو ایک جگہ جمع کرکے اور کوئی بھی احتیاطی تدبیر اختیار کیے بغیر اپنی سالگرہ منانے اور اس کی ویڈیو فیس بک پر اپلوڈ کرنے کی وجہ سے ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

پولس کو ملی اطلاع کےبعد ویڈیو کی جانچ کی گئی جس میں یہ افراد احکام کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آئے۔ جس پر پولیس نے مہنت توکوجی بؤا، اور مہنت واکوجی بؤا اور انکے دیگر ساتھیوں کے خلاف کس درج کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.