ETV Bharat / bharat

کیا نیا قانون صارفین کے مسائل حل کرسکتا ہے؟ - قانون میں صارفین کے حقوق کا تحفظ،

ڈاکٹر ایم بوچیہ کے مطابق بڑے پیمانے پر مصنوعات کی خریداری ہورہی ہے، لہذا اس کی ضرورت ہے کہ دھوکہ دہی اور نقصان کے خلاف احتیاط برتی جائے۔ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں متعلقہ صارفین کے حقوق سے متعلق آگاہی ضروری ہے۔

کیا نیا قانون صارفین کے مسائل حل کرسکتا ہے؟

author img

By

Published : Jan 2, 2020, 5:14 PM IST

اقتصادی لبرلائزیشن اور عالمگیریت کےحوالے سے آج صارفین کلیدی عنصر بن چکے ہیں۔

آج زیادہ ترصارفین کو اپنے حقوق کے بارے میں مناسب معلومات نہیں ہے جس کے نتیجے میں انھیں دھوکہ ہورہا ہے۔ خاص طور پر دیہی علاقوں کے صارفین کے لیے یہ مسئلہ ہے۔ پچھلے برس، مرکزی حکومت نے 1986 کے صارف تحفظ قانون میں تبدیلی لاتے ہوئے ایک نیا بل پیش کیا۔ اس بل پر صدرجمہوریہ ہند نے 9 اگست ، 2019 کو دستخط کیے۔ اس قانون میں صارفین کے حقوق کا تحفظ، غیر اخلاقی کاروبار کو روکنے، فوری شکایتوں کے ازالے کا نظام، ای۔ کامرس لین دین کو قانون میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ قانون سازی صارفین کو با اختیار بنانے میں سنگ میل ہے۔امریکہ کے ’یو ایس فیڈریشن ٹریڈ کمیشن‘ اور آسٹریلیا میں واقع ’آسٹریلیائی کنزیومر اینڈ کمیشن‘ ، صارفین کے حقوق کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

صارفین کے پلیٹ فارم کو تبدیل کرنے کے لیے ضلعی ، ریاستی اور قومی سطح پر کمیشن تشکیل دیے گئے ہیں۔ اس ایکٹ کے تحت صارفین کے حقوق کے تحفظ اور غیر قانونی کاروبار کو روکنے کے لیے، صارف تحفظ اتھارٹی قائم کی گئی تھی۔ یہ چیف کمشنر اور سب کمشنرز کی سرپرستی میں اپنا کام جاری رکھے گی۔ تفتیشی محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل کی نگرانی میں یہ اتھاریٹی کام کرے گی۔ اس کو چھاپہ مار کاروائی اور ضبط کرنے کا اختیار ہے۔ اگر ایسی کوئی شکایت کی جارہی ہے کہ غیر اخلاقی کاروبار کیا جارہا ہے اور حقوق کی پامالی کی جارہی ہے تو، کلکٹر سے رپورٹ طلب کی جاسکتی ہے۔

نئے قانون میں صارفین کمیشنز کے حدود کا تعین بھی کیا گیا ہے۔ ضلعی سطح پر کمیشن، ایک کروڑ روپئے تک کے کیسیز کرسکتاہے۔ جبکہ قومی کمیشن ایک کروڑ سے 10 کروڑ روپے تک،کیسیز کرسکتا ہے۔ ضلعی سطح کے کمیشن میں ہونے والے مقدمات کی سماعت میں ، ریاستی کمیشن اور اس کے بعد، قومی کمیشن میں اپیل کی جاسکتی ہے۔ اسی طرح ، اسٹیٹ کمیشن کو اپنے فیصلوں پر نظرثانی / منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ اس کی وجہ سے - اگر ایسی صورتحال سامنے آئے جو فیصلے میں اصلاح کا مطالبہ کرتی ہے تو، جلد از جلد اصلاح کرنا ممکن ہے۔

قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کی سزا ہے۔ اگر غیر حقیقت پسندانہ بیانات یا اشتہاروں کے ذریعے صارفین کو گمراہ کیا جاتا ہے تو، بیچنے والےکو 10 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔ اس طرح کے جعلی بیانات اور اشتہارات میں شامل مشہور شخصیات کو اشتہاروں میں حصہ لینے پر پابندی ہوگی۔ مصنوعات میں بدکاری سے ہونے والے کسی بھی نقصان پر چھ ماہ تک کی قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں، چھ ماہ تک قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا ممکن ہے۔ صارف کے مفادات کے خلاف کام کرنے پر صنعت کار اور اس سے متعلقہ افراد کو جیل اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

تنازعات کے حل کے لیے نئے ثالثی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔ جو صارفین کی مشکلات کو جلد حل کرنے کے ارادے سے ترتیب دیئے گئے ہیں۔ اگر مقررہ مدت میں کوئی تصفیہ نہیں ہوتا ہے تو ضلعی سطح کا کمیشن ریاست اور قومی کمیشن سے رجوع کرسکتا ہے۔ نئے قانون کے تحت ، صارفین کہیں سے بھی اپنے مسئلے کی آن لائن شکایت کرسکتے ہیں۔ بہرحال ، یہ قانون صارفین کو فائدہ پہنچانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ لفظ 'اجناس' کی تعریف 1986 کے ایکٹ میں نافذ کی گئی تھی۔ نئے قانون کو اب مزید سخت کردیا گیا ہے۔

صارفین کو خدمات کی فراہمی میں تاخیر کی صورت میں، انھیں معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔

اس سلسلے میں صارفین کے معاملات کو حل کرنے کا وقت متعین ہونا چاہئے۔

جس سے پروڈیوسر اور بیچنے والے کو ذمہ داری سے کام کرنے میں مدد ملے گی۔ چھوٹے بچوں کے لیے تیار کردہ نقصان دہ کھانے کی مصنوعات کی تشہیر پر واضح کنٹرول ہونا چاہئے۔

حکومت کے مالی تعاون سے خصوصا یونیورسٹیز،کالجز اور اسکولز میں صارفین کے لیے شعور بیداری پروگرامز منعقد ہونے چاہیے۔

اس کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں تیار کی جانے والی مصنوعات کے معیار کی جانچ کے لیے حکومت کی طرف سے لیبارٹریز قائم کی جائیں۔

اس عمل میں صارف کی شراکت داری بھی ضروری ہے، تاکہ قانون پر یقینی عمل ہو۔ مجموعی طور پر نیا صارف قانون حقوق کے اعتبار سے مثبت سمجھا گیا ہے۔ مگر یہ قانون عملی اعتبار سے اس وقت مفید سمجھا جائے گا جب صارفین کی شکایتوں کا ازالہ ہوگا اور نقصان پر انھیں معاوضہ حاصل ہوگا۔ کیونکہ کوئی بھی قانون اس وقت تک موثر ثابت نہیں ہوتا، جب تک کہ اس کا نفاذ مکمل طور پر ہو۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.