لوک سبھا 2019 کے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم آج شام 5 بجےرک جائے گی 11 اپریل کو پہلے مرحلے کی پولنگ ہوگی جس کے لیے الیکشن کمیشن کمر بستہ ہے اور تمام سیاسی جماعتیں عوام کو مائل کرنے میں مصروف ہیں۔ پولنگ کا وقت صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگا۔
واضح رہے کہ ملک میں 7 مراحل میں پولنگ ہوگی جس میں پہلے مرحلے کے لیے 11 اپریل 91 نشستوں پر رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
دوسرے مرحلے کے لیے 18 اپریل، تیسرے مرحلے کے لیے 23 اپریل، چوتھے مرحلے کے لیے 29 اپریل، پانچویں مرحلے کے لیے 6 مئی، چھٹے مرحلے کے لیے 12 مئی اور ساتویں اور آخری مرحلے لیے 19 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔
ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔