چندرابابو نائڈو نے دعوی کیا کہ آندھرپردیش کے علاقے رائل سیما کو انھوں نے ترقی یافتہ علاقے میں تبدیل کیا۔ چندرابابو نائڈو نے کہا کہ جگن موہن ریڈی کو رائل سیما کی تاریخ پر ایک نظر ڈالنے کی ضرورت ہے، کیونکہ رائل سیما کے تمام آبی پراجکٹز ان کے دور اقتدار میں بنے ہیں۔ انھوں نے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی کی کارکردگی پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ جگن کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ریاست مں بیرونی سرمایہ کاری رک گئی ہے۔
آندھرپردیش میں ان دنوں امراوتی کو دارلحکومت برقرار رکھنےکو لیکر بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جارہا ہے، اس کے باوجود حکومت نے تین شہروں کو دارلحکومت بنانےکا اقدام کیا ہے۔