مایاوتی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ زبردست مہنگائی کے وقت میں حکومت کا یہ ظالمانہ قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو آئین کی روح کے مطابق فلاحی حکومت کی طرح کام کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا’’کھانا پکانے کے غیر سبسڈی والے گیس سلنڈر کے دام میں آج سے تقریبا 150 روپے کے بھاری اضافہ ملک کے کروڑوں غریب اور محنت کش لوگوں کے لئے زبردست مہنگائی میں آٹا گیلا کرنے والا سفاکانہ قدم ہے۔مرکز آئین کی منشا کے مطابق فلاحی حکومت کی طرح کام کرے تو یہ بہتر ہو گا‘‘۔قابل غور ہے کہ حکومت نے غیر سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں یکمشت تقریبا 150 روپے کا اضافہ کیاہے۔ اس کا اثر سبسڈی والے سلنڈر پر بھی ہوگا۔