ETV Bharat / bharat

شادی کی تقریب میں دلہن کا قتل، عاشق کی خودکشی - دلہن

اترپردیش کے رائے بریلی کے بچھرواں تھانہ علاقے میں شادی کی ایک تقریب میں دلہن کو گولی مارکر قتل کرنے کے بعد عاشق نے بھی خود کو گولی مارکر ہلاک کرلیا اور لوگ دیکھتے رہ گئے۔

علامتی تصویر
author img

By

Published : Mar 14, 2019, 2:57 PM IST

پولیس ذرائع نےبتایا کہ سبھا سمودا گاؤں کے غازی پور میں جاگیشور اور پتی لال کے گھر ایک دوسرے سے لگے ہوئے ہیں۔ جاگیشور کا بیٹا برجیندر کمار (27) اور پتی لال کی بیٹی آشا (24) ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے لیکن آشا کے گھروالوں نے اسے سمجھا بجھا کر اس کی شادی اناؤ ضلع کے مشہری گاؤں کے آشاکھیڑا میں بچولال کے بیٹے ساجن سے طے کردی۔

آشا کی برات دودن پہلے آئی تھی۔ ساجن اور آشا نے جے مالا کی رسم پوری کی،تبھی برجیندر اپنے چچا کی دونالی بندوق لے کر وہاں پہنچ گیا اور آتے ہی اس نے آشا کو گولی مارکر قتل کردیا۔ اس سے شادی کی تقریب میں بھگَدڑ مچ گئی۔

اس دوران برجیندر نے آشا کی لاش کو ہلا کر اس کی موت کی تصدیق کی اور پھر خود کو بھی گولی مار لی۔

واقعہ کے بعد اطلاع پاکر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی نوجوان کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے گئی۔جہاں اسے مردہ قرار دے دیاگیا۔ پولیس کو آشا کی لاش کے پاس برجیندر کا فوٹواور موبائل فون بھی ملا۔

پولیس نے دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ان کے لواحقین کو سونپ دی ہیں۔

Intro:Body:

gallery

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.