نئی دہلی میں واقع امریکن ایمبیسی نے جمعے کو روز چینی تصادم میں ہلاک فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یوایس ایمبیسیڈر برائے انڈیا کیننت جسٹر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ مشرقی لداخ کے گالوان وادی میں چینی فوج کے ساتھ ہوئے تصادم میں ہلاک بھارتی فوجیوں کی بہادری ناقابل فراموش ہے۔
انھوں نے کہا کہ گالوان وادی میں پیر کی شب دو ملکوں کی فوجوں کے مابین پرتشدد تصادم ہوا جس میں 20 بھارتی فوجی بشمول ایک کرنل ویرگتی حاصل کرگئے۔
یو ایس ایمبیسیڈر نے کہا کہ بھارتی فوج نے بہادری کا ثبوت دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ مہلوک فوجیوں کے افراد خاندان کے غم میں شریک ہے۔
تاہم اس تصادم میں چینی فوجیوں کی ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ ابھی تک منظر رام پر نہیں آئی۔