ETV Bharat / bharat

دھونی کے سامنے بالنگ کرنا میرے لئے خاص لمحہ: ورون - ورون چکرورتی

ورون نے کہا کہ جب دھونی کریز پر آئے تھے تو مجھ پر دباؤ تھا کیونکہ تین سال پہلے میں صرف چنئی کے اسٹیڈیم میں دھونی کا میچ دیکھنے جاتا تھا۔ ان کو بولنگ کرنا میرے لئے ایک خاص لمحہ تھا۔ چنئی کے خلاف پچ فلیٹ تھی۔

sfd
sfd
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 11:59 PM IST

کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے اسپن بولر ورون چکرورتی کا کہنا ہے کہ ان کے لئے چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو بولنگ کرنا خاص لمحہ تھا۔

آئی پی ایل 13 میں بدھ کے روز میچ کے کے آر اور چنئی کے مابین کھیلا گیا تھا جہاں دھونی کی قیادت میں چنئی کو 10 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس میچ میں ورون نے چنئی کی اننگز کے 17 ویں اوور میں دھونی کی وکٹ حاصل کی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ تین سال قبل وہ چنئی کے اسٹیڈیم میں چنئی اور دھونی کی حمایت کرتے تھے۔ وہ چنئی کیمپ میں نیٹ بولر تھے اور اپنی بولنگ سے دھونی کو متاثر کرنا چاہتے تھے۔

ورون نے کہا کہ جب دھونی کریز پر آئے تھے تو مجھ پر دباؤ تھا کیونکہ تین سال پہلے میں صرف چنئی کے اسٹیڈیم میں دھونی کا میچ دیکھنے جاتا تھا۔ ان کو بولنگ کرنا میرے لئے ایک خاص لمحہ تھا۔ چنئی کے خلاف پچ فلیٹ تھی۔

انہوں نے کہا کہ دھونی بھائی بہت اچھے کھیلتے ہیں اور میں سوچ رہا تھا کہ اگر میں اچھی لینتھ میں بولنگ کروں تو میں ان کی وکٹ لے سکتا ہوں۔ خوش قسمتی سے میں ایسا کرنے میں کامیاب رہا۔ میں نے میچ کے بعد دھونی سر کے ساتھ فوٹو بھی لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.