ETV Bharat / bharat

بھارت - چین تنازع: سفارتی سطح کا اجلاس آج

author img

By

Published : Aug 20, 2020, 8:49 AM IST

سفارتی سطح پر بارڈر مینجمنٹ ورکنگ سسٹم (ڈبلیو ایم سی سی) مذاکرات کی سربراہی دونوں جانب کے مشترکہ سکریٹری سطح کے عہدیدار کریں گے۔

بھارت-چین تنازع: سفارتی سطح کا اجلاس آج
بھارت-چین تنازع: سفارتی سطح کا اجلاس آج

مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر فوج کے مکمل انخلاء اور سرحدی خطے میں امن و استحکام کی مکمل بحالی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے ایک حصے کے طور پر آج بھارت چین ورکنگ میکانزم کا اجلاس ہوگا۔

سفارتی سطح پر بارڈر مینجمنٹ ورکنگ سسٹم (ڈبلیو ایم سی سی) مذاکرات کی سربراہی دونوں طرف کے مشترکہ سکریٹری سطح کے عہدیدار کریں گے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ بھارتی فوج ایل اے سی پر چینی فوج کے مکمل انخلاء اور سرحدی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اجلاس میں اپنے مطالبات پیش کرے گی۔

سفارتی اور فوجی بات چیت کے دوران چین اپنے مؤقف پر سختی کرتا رہا ہے۔ فوجی اور سفارتی مذاکرات کے متعدد دوروں کے بعد بھی اس نے فنگر ایریا، ڈیپسانگ میدانی علاقوں اور گوگرا میں دستبرداری نہیں کی ہے۔

ڈبلیو ایم سی سی کا سترہواں اجلاس گزشتہ ماہ ہوا تھا جس میں دونوں ممالک نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ ساتھ فوجیوں کی جلد اور مکمل دستبرداری پر اتفاق کیا تھا۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ معاہدے اور پروٹوکول کے مطابق ہندوستان چین سرحدی علاقوں سے استحکام پر بھی زور دیا گیا اور دوطرفہ تعلقات کی ہمہ جہت ترقی کے لئے امن و استحکام کی مکمل بحالی ضروری ہے۔

جولائی میں ڈبلیو ایم سی سی کے دو اجلاس ہوئے ہیں جس میں دونوں ممالک نے ایل اے سی پر سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا۔

چینی فوجیں تین ماہ سے زیادہ عرصے سے فنگر کے علاقے میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں اور یہاں تک کہ انہوں نے بنکروں اور سنگرز کی تعمیر سے اپنے اڈوں کو مضبوط بنانا شروع کر دیا ہے۔

بھارت نے کہا ہے کہ وہ توقع کرتا ہے کہ چین مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر فوجیوں کی مکمل دستبرداری اور سرحدی علاقوں میں امن و سکون کی مکمل بحالی کے ساتھ مخلصانہ طور پر اس کے ساتھ کے لیے کام کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.