اورنگ آباد کے شاہین باغ کو پچاس دن مکمل ہوچکے ہیں، اسی مناسبت سے شاہین باغ میں معروف ماہر تعلیم مبارک کاپڑی کی کتاب 'شاہین مائیں' کا اجرا عمل میں آیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ شاہین باغ کی ماؤں نے مل کر اس کتاب کا اجرا کیا، اس موقع پر اولاد کی پرورش اور تربیت میں ماؤں کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔
کتاب 'شاہین مائیں' میں یہ بتایا گیا ہے کہ یہ کتاب کیسے ماؤں کی ذہین سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
![معروف ماہر تعلیم مبارک کاپڑی کی کتاب 'شاہین مائیں'](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6231516_dddddd.jpg)
اجرائی تقریب کے بعد کتاب کی پچاس کاپیاں شاہین باغ کو تحفے کے طور پر دے دی گئی تاکہ دھرنے پر بیٹھی خواتین اس کا مطالعہ کرسکے۔
مزید پڑھیں: دہلی فساد: ممبرا کے شاہین باغ کی خواتین نے رکھے روزے
خیال رہے معروف ماہر تعلیم مبارک کاپڑی کی کتاب 'شاہین مائیں' خواتین کی بیداری میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔