ETV Bharat / bharat

کانگریس دفتر پر بم حملہ

کانگریس نے الزام عائد کیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ’مارکسسٹ‘ (سی پی آئی ایم) کے حامیوں نے ان کے دفتر پر بم پھینکا ۔

کانگریس دفتر پر بم حملہ
کانگریس دفتر پر بم حملہ
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 8:19 PM IST

کیرل میں کوجھیکوڈ کے ندپورم کے قریب کلّاچی میں کانگریس کے منڈلم کمیٹی دفتر پر بم پھینکا گیا حالانکہ اس میں کسی کے زخمی ہونے کی رپورٹ نہیں ہے۔

پولیس نے منگل کے روز بتایا کہ کانگریس کے رہنماؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ’مارکسسٹ‘ (سی پی آئی ایم) کے حامیوں نے ان کے دفتر پر بم پھینکا ہے۔ کانگریس کارکنان نے حملے کے لیے ذمہ دار سی پی آئی ایم کارکنان کو فوراً گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کلَّاچی میں دھرنا دیا۔

پولیس نے منگل کے روز بتایا کہ واقعہ پیر کی رات کا ہے۔ بم پھینکے جانے سے عمارت میں لگے شیشے کو نقصان پہنچا ہے۔

فارنسک ماہرین نے موقع پر پہنچ کر ثبوت یکجا کیے ہیں۔ حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفتیش کی جائے گی۔

قبل ازیں اتوار کی رات ترووننت پورم کے کے ویجراموڈو میں ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا (ڈی وائی ایف آئی) کے دو کارکنان۔ میتِھل راج اور حق محمد کا قتل کر دیا گیا تھا۔ ان دونوں کارکنان کے قتل کا الزام کانگریس کے حامیوں پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رائل سیما لفٹ اریگیشن پروجیکٹ کی سماعت ملتوی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.